اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

رواں برس بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 90 فیصد اضافہ

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں 2021 کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 2020 کی نسبت 89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے دہشتگردی کے واقعات سے متعلق اکھٹے کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں دہشتگردی کے 137 اور رواں برس 260 واقعات رونما ہو چکے ہیں، ان واقعات میں 138افراد شہید اور 421 افراد زخمی ہوئے۔

سرکاری رپورٹ کے مطا بق 2021 کے دوران 24 دسمبر تک پولیس پر 13حملے ہوئے جن میں 8 افراد شہید اور 79زخمی ہوئے جبکہ لیویز پر 7حملوں میں 6 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے۔رواں سال 37 آئی ڈی بم دھماکوں میں 20 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے جبکہ دستی بم کے 36 حملوں میں 6 افراد شہید اور 73 زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال صوبے میں 18راکٹ حملوں میں 2 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا، صوبے میں لینڈ مائن کے 8 جبکہ اینٹی پرسنل مائن کے 9دھماکوں میں 4 افراد لقمہ اجل بنے اور 16 زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس سال پولیو ورکرز، ٹرینوں، سوئی گیس پائپ لائنز، کیسکو کے ٹاورز، فرقہ ورانہ دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا جبکہ سنی علما، ہزار ہ برداری، آباد کاروں اور کوسٹ گارڈ پر حملوں کا ایک، ایک واقعہ رونما ہوا۔محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں رواں سال یوفون اور پی ٹی سی ایل کے6 ٹاورز دھماکوں سے تباہ کیے گئے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…