کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے تبصرے کیے اور اسے بے حد پسند کیا۔بلاول بھٹو نے تصویر کو بغیر کیپشن ہی پوسٹ کیا جس پر بلاول کے چاہنے والے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر ر ہے ہیں اور انہیں لمبی زندگی کی دعائیں بھی دے رہے ہیں۔