اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں ،قاسم سوری

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

کوئٹہ ( آن لائن )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں، تحریک انصاف ایک ہی ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا ہے کہ جو عدالتوں سے نااہل ہوا ہو، اس کا اپنا مستقبل کیا ہوگا، آج نواز شریف نشانِ عبرت بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ

بلوچستان میں نئی تنظیم سازی کی طرف جائیں گے، کوشش ہوگی کہ پورے بلوچستان میں تنظیم سازی کے لئے جا ئوں۔ وزیراعظم جس طرح کورونا سے نمٹے اسے پوری دنیا میں سراہا گیا، اس ملک میں بہت سے چیلنجز ہیں جبکہ دنیا میں اسلاموفوبیا کا مسئلہ ہے، آج ایک عالمی طاقت نے بھی اس پر آواز اٹھائی ہے۔قاسم خان سوری نے کہا کہ تحریک انصاف ایک ہی ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، میں مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا، ملک میں سب سے زیادہ این ایچ اے کے کام بلوچستان میں جاری ہیں۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں سب سے بڑا 75 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا، صوبے میں بہت سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں، یہاں جو علاقے پیچھے رہ گئے تھے ان کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے نئے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں سب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، عمران خان نے جو منصوبے دیئے ہیں وہ پانچ سالہ نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں دس ڈیموں کے منصوبے شروع کئے ہیں، ملک میں شروع کئے گئے منصوبے عوام کے لئے ہیں



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…