عمان (آن لائن ) عمان نے غیر ملکیوں کی آمدکیلئے نیاحکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت غیر ملکیوں کے ملک میں آنے کے لیے کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں لازمی قرار دے دیں۔ عمانی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والوں کو ہی سلطنت عمان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔کورونا ویکسین لگوانے
کی شرط غیرملکیوں پر عائد ہوگی، 18 سال سے زائد عمرکے غیر ملکیوں کو عمان میں داخلے سے قبل کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ عمانی حکام نے جنوبی افریقا، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے اور موزمبیق سے مسافروں کی عمان ا?مد پر لگائی گئی پابندی کو منسوخ کر دیا ہے۔