ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان کھل کر بات کریں کہ نواز شریف کو کون واپس لارہا ہے؟۔
اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران خان کھل کر بات کریں کہ نواز شریف کو کون واپس لارہا ہے؟انہوں نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، شکست کا غصہ نیازی صاحب اپنی تنظیموں پر کیوں نکال رہے ہیں؟سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیوں واپس نہیں آسکتے؟ پاکستان اْن کا بھی ملک ہے اور وہ ضرور آئیں گے۔ڈی آئی خان کے میئر کیلئے پارٹی امیدوار کے قتل پر انہوںنے کہا کہ ہم حکومت سے نہیں ریاست سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ بلدیاتی شکست پر نیازی صاحب اپنی تنظیموں پر کیوں غصہ نکال رہے ہیں؟ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں وزیراعظم کی پالیسوں کو مسترد کیا ہے۔