جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی آئرن لیڈی نیلوفرنےہاتھ سے1100سے زائد اینٹیں توڑکر سب کو حیران کر دیا ،مثال قائم کردی

datetime 26  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں باہمت لڑکی نیلوفر شیرازی نے اپنی کلائی کے زور سے بیک وقت 1160 اینٹیں توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کیمطابق خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام سے تعلق رکھنے والی نیلوفر شیرازی نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے

ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔رواں سال فروری میں 1000 اینٹیں توڑنے والی نیلوفر نے اس بار 1160 اینٹیں توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔نیلوفر ایک کے بعد ایک اینٹ توڑتی چلی گئیں، ہاتھ زخمی ہوا لیکن بلندیوں کو چھونے والے جذبے میں کمی نہ آئی۔کلائی کے زور سے نیلوفر کو اینٹیں توڑتے دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے اور نیلوفر کو لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا۔ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے وقت نیلوفر نے اپنے جرت مندانہ عمل سے شہریوں سے خوب داد بھی وصول کی۔1160 اینٹین توڑ کر پاکستان کی آئرن لیڈی نیلوفر شیرازی نے نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا بلکہ ثابت کردیا کہ لڑکیوں کے لئے کوئی کام نا ممکن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…