اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

اڈیالا جیل میںصفائی کا آغاز ،ویلکم جناب ویلکم، گورنر سندھ کی نوازشریف کی واپسی کی خبروں پر شاعری

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ن لیگ کےقائد میاں نواز شریف کی واپسی کی خبروں پر طنزاشعر کہہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ پاسپورٹ ایکسپایری کے ساتھ ہی نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ اب وہ جیل سے نہیں ڈرتے۔ برطانیہ نے بھی جواب دے دیا۔

اڈیالا میں صفائی کا آغاز ۔ ویلکم جناب ویلکم۔ انہوں نے اپنے شعر میں کہا ہے کہ وہ آ رہے ہیں وہ آتے ہیں آ رہے ہوں گے ۔۔۔شب فراق یہ کہہ کر گزار دی ہم نے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے، ڈبل شاہ کے بعد کرپشن کے بے تاج بادشاہ ڈبل شریف کی 17 ہزار ٹرانزیکشنز پکڑی گئیں، منی ٹریل مل گئی ہے، دوسروں پر الزام نہ لگائیں خود کو دیکھیں،کرپشن میں ایک دوسرے کے پارٹنرایک دوسرے کی کرپشن چھپاتے ہیں۔دوسرا ہم پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں۔وہ گورنرہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے ملازمین کے اکانٹس سے اربوں روپے گھمائے گئے،ڈبل شریف کے دھندے کو ہم نے بے نقاب کیا ہے،ایک بار ایک ڈبل شاہ آیا تھا،اب ڈبل شریف آئے ہیں۔ ڈبل شریفوں نے اپنے دور میں جو پاکستان کے ساتھ کیا ہے شاید ہی کسی نے کیاہو گا۔ان کا کہنا تھا 1973 میں نیشنلائزیشن کا آغاز ہوا تو بڑے گروپس سرمایہ لے کر پاکستان سے باہر گئے، پاکستان کے کاروباری حلقے آج تک پالیسیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…