مانانوالہ(آن لائن) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تبدیلی کا ٹائی ٹینک ڈوب چکا ہے مہنگائی نے عوام کے اعصاب شل کر دئیے ہیں خطے میں پاکستان مہنگائی کے حوالے سے سرفہرست آ چکا ہے مگر اقتدار کے نشے میں
بدمست تبدیلی سرکار اور حواری ٹولہ اب بھی پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے رہے ہیں جو مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے میاں نواز شریف کے نام پر نااہل حکومت سیاست کر رہی ہے جن کے پاس اور کچھ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسللم لیگ ن کے سنیئر رہنما چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق بھی تھے انہوں نے کہا کہ نااہل کپتان کے تمام کھلاڑی آپنے کپتان سمیت پویلین واپس لوٹ گئے ہیں جن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے اب یہ کرائے کے ترجمان اڑان بھرنے کے لیئے مصروف عمل ہیں ایسے ابن الوقت سیاستدانوں کا عوام میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہے میاں نواز شریف وطن واپسی کا فیصلہ معالجین کے مشورے کے مطابق کریں گے مگر تبدیلی سرکار کے اعصاب میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل ہی شل ہو چکے ہیں دنیا میں کشمیر کا سفیر بننے والے عمران احمد نیازی نے کشمیر ہی ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا ہے کشمیر فروش حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ ہمارا ملک خطے میں مہنگائی کے حوالے سے سرفہرست آچکا ہے جو موجودہ نااہل حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگ ن لیگ میں آنے کے لیئے ہمارے رابطے میں ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ایک پچ پر ہے انتشار کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔