خیرپور (این این آئی)شاہ عبد الطیف یونی ورسٹی خیر پور کی طالبہ کے مبینہ اغوا کی کوشش کے کیس میں طالبہ نے ملزم صفدر وسان کو معاف کر دیا۔طالبہ کے مطابق ملزم کے والدین ہمارے گھر چل کر آئے، انہیں عزت دیتے ہوئے معاف کر دیا، انہوں نے آئندہ ایسی غلطی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس سے قبل طالبہ
کی درخواست پر صفدر وسان سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔درج کرائے گئے مقدمے میں لڑائی جھگڑے اور تشدد کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔سندھ ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی، ڈی آئی جی سکھر اور ڈی سی خیر پور سمیت دیگر کو 28 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔