مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد میں پاکستان کا غریب بچوں کیلئے پہلا بورڈنگ سکول قائم۔۔ دی نورانی فائونڈیشن اخوت بورڈنگ سکول فیصل آباد میں پہلے سیشن میں 36 اضلاع سے 160 مستحق طلبہ کو میرٹ پر داخل کیا گیا جنہیں تعلیم ، رہائش، صحت سمیت تمام سہولیات دی نورانی فائونڈیشن کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں۔مالی طور پر کمزور لیکن پڑھنے لکھنے میں بہتر طلبہ کیلئے اچھی خبر۔۔
مستحق طلبائ� کی مفت تعلیم و تربیت کیلئے پاکستان کا پہلا بورڈنگ سکول فیصل آباد میں قائم ہوگیا۔ دی نورانی فائونڈیشن اخوت بورڈنگ سکول فیصل آباد ملک کا پہلا پورڈنگ سکول ہے جہاں ملک بھر سے انٹری ٹیسٹ کے بعد منتخب مستحق طلبہ کو تعلیم سے رہائش تک تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ پرنسپل طارق سلیم کہتے ہیں طلبہ کو تعلیم ، رہائش، صحت سمیت تمام سہولیات دی نورانی فائونڈیشن کی طرف سے فراہم کی جارہی ہیں جس کا بنیادی مقصد کم آمدن طبقہ کے بچوں کو تعلیم دلوا کر بہتر انسان بنانا ہے۔ پہلے سیشن میں پاکستان بھر کے 36 اضلاع سے 160 مستحق طلبہ کو میرٹ پر داخل کیا گیا۔ جنہیں تعلیم کے ساتھ پانچ وقت نماز کی پابندی، سپورٹس سہولیات سمیت تین وقت کا بہترین کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ طلبہ بھی بورڑنگ سکول سے خاصے مطمئن نظر آئے۔ پرنسپل طارق سلیم کا کہنا تھا کے اگلے سیشن کیلئے پاکستان بھر سے مستحق طلبہ سے مارچ 2022 میں انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اگلے سال سے 30 فیصد کوٹہ سیلف فنانس کیلئے رکھا جائے گا۔ تاکہ مالی مستحکم والدین کو بھی اپنے بچوں کو بورڈنگ سکول کی سہولت مل سکے۔