جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں 25 دسمبر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) ملک بھر میں 25 دسمبر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوا ئو ں کا سلسلہ ہفتہ کی شام کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، ہفتہ اور اتوار کیروز بلوچستان

اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواو?ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقامات مری، گلیات، وادی نیلم،ناران، کاغان، ہنزہ اورمالم جبہ میں بھی برفباری ہو گی، کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں بھی برفباری کا امکان ہے۔جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور بارانی علاقوں میں پانی کی قلت میں کمی کا امکان ہے، بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…