لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا زندہ دلان لاہور کے لئے ایک اوربڑا تحفہ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ ڈیفنس موڑ تک سنگل فری کوریڈور کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کیولری گراؤنڈ پر انڈر پاس اور ڈیفنس موڑ پر اوورہیڈ برج کا میگا پراجیکٹ بنے گا۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں لاہور کے لئے ایک اور میگا پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ا کیولری گراؤنڈانڈرپاس اورڈیفنس موڑ فلائی اوور پر 2ارب 80کروڑروپے لاگت آئے گی۔کیولری گراؤنڈ انڈر پاس و ڈیفنس موڑ فلائی اوورکا میگامنصوبہ لاہورکے شہریوں کیلئے بے پناہ ضروری ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی پیدا ہوگی۔ٹریفک جام رہنے کی شکایت کا ازالہ ہوگا۔شہریوں کو سنگل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری بلاتاخیر اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے۔شہریوں کا وقت بھی بچے گااورایندھن بھی۔