جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرپشن میں بڑے بھائی کی طرح آپ بھی ‘‘سرخرو’’ ہیں وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا شہباز شریف پر طنز

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں بڑے بھائی کی طرح آپ بھی ‘‘سرخرو’’ ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کرپشن اور چوری میں بڑے بھائی کی طرح آپ بھی ‘‘سرخرو’’ ہیں

، اربوں روپے کی چوری پکڑے جانے کے باوجود ‘‘ایک دھیلے’’ کی کرپشن کی گردان لگانے والے شرم کریں۔انہوں نے کہا کہ 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے معیشت پر لیکچر دینا بند کریں، منی لانڈرنگ اور چوری کرنے والے ہی معیشت کو ڈبونے والے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نااہلوں کو نہ عوام سے مطلب ہے نہ مہنگائی سے، ااہل شریف کی ایک ہی منشائ￿ ہے کہ ان سے کرپشن کا سوال نہ پوچھا جائے۔انکا کہنا تھا کہ 40 سال تک ملک کو لوٹنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، پچھلے کچھ دن پاکستان کیلئے کامیابی جبکہ منافقین کیلئے ناکامی و مایوسی کے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ 41 سال بعد پاکستان کی سربراہی میں او آئی سی کا اجلاس منعقد ہوا، خیبرپختونخوا میں شفاف بلدیاتی انتخابات منعقد کرکے اختیارات کی منتقلی کا وعدہ پورا کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان عالم اسلام کی سربراہی کر رہا ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…