بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

جس شخص نے رابطہ کیا آصف زرداری اُس کا نام بتائیں ٗ دفاعی ذرائع

datetime 22  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سینئر دفاعی ذریعے نےکہا ہے کہ آصف علی زرداری کو چاہیے کہ وہ اُس شخص کا نام بتائیں جس نے اُن سے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے رابطہ کیا اور مستقبل کے سیٹ اپ کے حوالے سے مدد کی درخواست کی۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق  ذریعے نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہر بار غیر ذمہ دارانہ انداز سے بیانات دیے جاتے ہیں اور ڈیل

(اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ) کے اشارے دیے جاتے ہیں جو بہت بد قسمت اور غیر ذمہ دارانہ بات ہے۔اہم عہدے پر فرائض انجام دینے والے ذریعے نے کہا کہ اگر آصف زرداری سچے ہیں تو انہیں چاہیے کہ اُس شخص کا نام بتائیں جس نے اُن سے مدد مانگی، دفاعی عہدیداروں کو ایسے سیاست دانوں کے ساتھ کسی بھی غیر ضروری بحث میں نہیں پڑنا چاہیے جو بے بنیاد اور عجیب بیانات دیتے ہیں۔رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ بالخصوص اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کے ’’ٹیلی فون کالز وصول کرنے‘‘ کے متعدد مرتبہ عائد کیے گئے الزامات کے حوالے سے ذریعے نے کہا کہ ان معاملات میں بھی سیاست دانوں کو چاہیے کہ وہ اُن افراد کا نام سامنے لائیں جو اُن سے رابطہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پر الزام عائد کرکے ملوث افراد کا نام نہ لینے کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنا چاہیے اور یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ پیر کے روز سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ہمیں مستقبل کا سوچنا ہوگا کیونکہ جن لوگوں کے پاس مائنس ون جیسے فارمولے تھے وہ مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔انہوں نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا نام نہیں لیا لیکن ان کے

حوالوں سے واضح تھا کہ وہ کس کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان سے مدد مانگی گئی اور فارمولا پوچھا گیا لیکن میں نے ’’انہیں‘‘ بتا دیا ہے کہ پہلے اِس حکومت کو چلتا کریں اور اس کے بعد بات ہوگی۔آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں 2018 میں اپنے پہلے خطاب میں کہہ دیا تھا کہ ’’چوں چوں کا مربہ‘‘ حکومت نہیں چلے گی۔زرداری کا کہنا

تھا کہ اب صورتحال ایک ایسے موقع پر آگئی ہے کہ یہ لوگ مجھ سے مدد مانگ ر ہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں اُنہیں کوئی فارمولا دوں اور کوئی میکنزم بناؤں، میں نے ان سے کہہ دیا ہے کہ پہلے حکومت کو چلتا کریں اور اس کے بعد بات شروع ہوگی، ہم پاکستان کا خیال رکھیں گے جیسے پہلے کیا تھا، جب بھی پاکستان کو مشکل پیش آئی، پیپلز پارٹی نے ملک کو بچایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…