جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو دو فیز میں تقسیمِ کر دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی ) پنجاب حکومت نے چھٹیوں کو دو فیز میں تقسیم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق حکومت نے نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔پہلے

حصے میں پنجاب کے 24 اضلاع میں سردیوں کی چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی جب کہ دوسری فیز میں باقی اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں دی جائیں گی ۔23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، نارروال، گجرات،گجرانوالہ،پاکپتن،شیخوپورہ، اوکاڑہ ، وہاڑی، خانیوال،لاہور،خوشاب،حافظ آباد،ملتان، لودھراں،بہاولنگر،سرگودھا،بہالپور،منڈی بہاالدین ، ننکانہ اور جھنگ شامل ہیں۔جبکہ 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ،جہلم، میانوالی،اٹک،مظفر گڑھ،چکوال،بھکر، راولپنڈی، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم دیا تھا۔17 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں حکومت کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پنجاب بھر کے سکولوں کو 23 دسمبر سے بند کر دیا جائے گا جس کا جلد نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔جس پر عدالت نے کہا کہ اس سے سموگ میں مزید بہتری ہوگی۔لاہور ہائی کورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔وکیل نے لاہور ہائیکورٹ کو پنجاب بھر میں اسکول بند کرنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔لاہور ہائی کورٹ نے اگلی سماعت پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا جو کہ آج پیش کر دیا جائے گا۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…