اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے تحریک انصاف سے معافی کا مطالبہ کردیا

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کا بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھنا ملک دشمنی ہے۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور جے یو آئی (ف) نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق تحاریک غیر مشروط طور پر واپس لی ہیں، پارلیمنٹ میں تمام جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہیں، جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا کردار جمہوریت کے لئے خوش آئند ہے، تحریک انصاف نے عدلیہ اور احتجاج کے حربے استعمال کرلئے، اب تحریک انصاف کو عوام کے مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے، منفی رویے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت کوبھی سیاسی بصیرت کی تقلید کرنی چاہے۔ پی ٹی آئی اگراپنے رویے پر معذرت کرے گی تواس کا بہتر اثر پڑے گا۔۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، دشمن کا دروازہ نہیں کھٹکھٹانا چاہیے، ایم کیوایم کا بھارتی ہائی کمشنرکوخط لکھنا ملک دشمنی ہے، وہ ایسا کرنے والوں کو پاکستانی بھی نہیں سمجھتے۔ بھارتی جارحیت اور مداخلت کے معاملات اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پراٹھائیں گے، الطاف حسین نے اپنی تقاریر میں پاک فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے لیکن ایم کیوایم پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعت ہے اس لئے اس سے رابطے رکھنا حکومت کی ضرورت ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…