پشاور (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں اپنا ووٹ ڈالنے گیا تھا، واپس آرہا تھا تو حملہ ہوا،یقین نہیں آرہا ہے کہ کس طرح نکل کر پشاور پہنچے ہیں؟ پشاور پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ کس طرح نکل کر پشاور پہنچے ہیں؟انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان پر حملہ کرنے والے سیاسی لوگ نہیں تھے، انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ 40 سے 50 افراد نے سیکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا۔وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ حملے کے بعد اولین ترجیح ڈرائیور کو ہسپتال پہنچانا تھی۔