منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

غیر ملکیوں نے جعلی شناختی کارڈوں پر اربوں کی جائیدادیں خریدلیں،وزارت داخلہ کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ریونیو سٹاف کی ملی بھگت سے وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبوں میں جعلی قومی شناختی کارڈوں پر غیر ملکیوں نے اربوں روپے کی جائیدادیں خریدی ہیں۔

روزنامہ جنگ میں آصف محمود  کی شائع خبر کے مطابق خفیہ اداروں کی طرف سے ملنے والی رپورٹ کے بعد وزارت داخلہ نےتمام صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تمام پراپرٹی کاغذات کی چھان بین کرکے پتہ چلایا جائے کہ کونسی ٹرانزیکشن مشکوک ہیں۔ دستاویزات کے مطابق نادرا نے غیر ملکیوں کی طرف سے بنوائے گئے جعلی شناختی کارڈوں کی شناخت کرکے صوبائی حکومتوں کو مطلع کیا ہے تاکہ پتہ چلایا جاسکے ان شناختی کارڈز کو استعمال کرکے کن افراد نے جائیدادیں خریدی ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی پوچھا گیا ہے کہ ان جعلی شناختی کارڈوں پر پچھلے چند سالوں میں وفاقی دارالحکومت میں کتنی جائیدادیں خریدی گئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور خاص طور پر پنجاب میں اسلحے کی سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…