کراچی(نیوز ڈیسک) جمعرات کو کراچی میں شروع ہونے والی 18 قومی جوبلی انشورنس سیکس ریڈز اینڈ ٹیم چیمپئن شپ پاکستان کی کیو بال تاریخ میں ایک نیا باب ہو گا۔پاکستان ماضی میں متعدد عالمی اور ایشین مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے مگر یہ چیمپئن شپ عالمی گورننگ باڈی نے دو سال پہلے متعارف کرائی تھی اور پاکستان میں اسے پہلی مرتبہ کھیلا جا رہا ہے۔2013،آئرلینڈ میں منعقد ہونے والے اس چیمپئن شپ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان نے محمد آصف اور محمد سجاد کی مرہون منت ایران کو شکست دیتے ہوئے ٹیم ایونٹ گولڈ جیتا تھا۔گزشتہ سال مصر میں کھیلے گئے دوسرے ایڈیشن میں اسی پاکستانی جوڑی نے فائنل تک رسائی حاصل کی، جہاں اسے ہانگ کانگ کے ہاتھوں 5-3 سے شکست ہوئی۔بدھ کی رات دس بجے تک ملایشیا، سعودی عرب، قطر، بحرین، ہانگ کانگ، افغانستان ، سری لنکا ، یو اے ای اور مصر کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں۔اسی طرح انڈیا سے آٹھ کیوئسٹ بھی مختلف پروازوں سے یہاں پہنچے ہیں۔ ترکی، لٹویا، ایران، انگلینڈ، آسٹریلیا، چین اور فلپائن کی ٹیمیں جمعرات کو پہنچیں گی۔منتظمین کے مطابق، آج شام پانچ بجے کھلاڑیوں اور ریفریوں کی ایک ملاقات ہو گی، جس کے بعد سات بجے چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح ہو گا۔وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔آئی بی ایس ایف کے نائب صدر میکسم کیسس ڈراز کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ میچز کا ا?غاز جمعہ کو صبح دس بجے ہو گا۔سیکس ریڈز کے گروپ میچ سات فریم ، کوائٹر فائنلز اور سیمی فائنلز بیسٹ آف نائن جبکہ فائنل گیارہ فریمز پر مشتمل ہو گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں