اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے واضح کرتے ہوئے کہا ہےکہ مریم نواز وزارت عظمیٰ کی امیدوار نہیں، وہ الیکشن لڑنے کی اہل نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔نجی ٹی وی جیوکے مطابق ن لیگ رہنما شاہد خاقان عباسی کا نے مزید کہا کہ عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔