منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین نے نئے بلدیاتی نظام کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔سندھ اسمبلی اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کے بل کی مرحلہ وار منظوری دی گئی۔

بل کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی کونسل کے چیئرمین کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوگا، اپوزیشن کے شدید احتجاج اور اعتراضات کے بعد سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون کے نئی ترمیمی مسودے میں خفیہ رائے شماری کی شق واپس لے لی تھی۔سندھ حکومت نے صوبے میں ٹاؤن سسٹم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور بینظیرآباد میں ٹاؤنز بنیں گے، پیدائش اور اموات کا اندراج لوکل کونسلز کو واپس کر دیا جائے گا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میئر کے ماتحت کرنے کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔واضح رہے کہ گورنر سندھ نے بل پر اعتراض عائد کیا تھا، اپوزیشن ارکان نے بل کی منظوری کے وقت شدید احتجاج کیا رور بل نامنظور کے نعرے لگائے۔سندھ اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے نمائندوں کو با اختیار بنایا ہے، اس پر تنقید جائز نہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا چیئرمین میئر ہوگا، بلاول بھٹو کی طرف سے ہدایت تھی کہ اداروں کو بااختیار کیا جائے۔وزیر اعلی سندھ نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن نے ایک بار پھر لسانیت شروع کر دی ہے، یہ قبضے قبضے کے نعرے لگا رہے ہیں، کیا ہم منتخب ہو کر نہیں آئے اسمبلی میں؟ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ ووٹ لے کر اسمبلی میں آئی ہے، جب کہ لسانیت کرنے والا لندن بیٹھا ہے، یہ لوگ ان کی سوچ ذہنوں سے نکال نہیں سکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ کہا گیا ناصر شاہ دوسری جگہ کا ہے اور وہ یہاں کے فیصلے کر رہا ہے، ناصر شاہ سندھ کا ہے اور سندھ کے ہی فیصلے کرے گا، ہنگامہ ڈالا گیا کہ اینی پرسن کیسے ہو سکتا ہے، کیا نعمت اللہ خان کسی کونسل کے ممبر تھے؟ ہم اکثریت میں ہیں صوبے کے فیصلے ہم کریں گے، ہمیں پاکستان کا حصہ سمجھو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…