جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

پاک بحریہ کی بہادرانہ کارروائیوں پر بنی ٹیلی فلم ‘ہنگور’ کا ٹریلر جاری، دشمنوں پر لرزہ طاری

datetime 11  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)دشمن ملک بھارت سے 1971 میں لگی جنگ کے دوران پاک بحریہ کی بہادرانہ داستان اور آبدوز ‘ہنگور’ کی کارروائیوں پر بنی ٹیلی فلم ‘ہنگور’ کے ٹریلر کو جاری کردیا گیا۔’ہنگور’ نامی ٹیلی فلم میں صبا قمر، زاہد احمد، در فشاں سلیم، نیر اعجاز، جاوید شیخ، سلیم شیخ،

وحید عفن اور شہزاد شیخ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ٹیلی فلم کی مرکزی کہانی 1971 کی پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کی دلیرانہ کارروائیوں اور پاک نیوی کی آبدوز ‘ہنگور’ کی کارروائی کے گرد گھومتی ہے۔ٹیلی فلم کی کہانی بنگلادیش کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازشی جنگ میں بھارتی منصوبوں کی ناکامی کے گرد گھومتی ہے۔ٹیلی فلم میں پاک بحریہ کی آبدوز ‘ہنگور’ کی جانب سے 9 دسمبر 1971 کو بھارتی جنگی آبدوزوں ‘ککری اور کرپان’ کی تباہی کے قصے کو دکھایا جائے گا۔ٹریلر میں زاہد احمد اور درفشاں سمیت مرکزی کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں اور دکھایا گیا کہ کس طرح بھارتی فوج نے سازش کے تحت پاکستان توڑنے کی جنگ شروع کی۔’ہنگور’ کو جلد ہی نشر کیا جائے گا، اس کی ہدایات ثاقب خان نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی سجی گل نے لکھی ہے۔خیال رہے کہ پاک بحریہ ہر سال 9 دسمبر کو ‘ہنگور’ دن بھی مناتی ہے اور دو روز قبل مذکورہ دن کی گولڈن جوبلی منائی گئی تھی۔پاک بحریہ نے ‘یوم ہنگور’ کے موقع پر ایک مختصر خصوصی دستاویزی فلم بھی جاری کی تھی، جس میں 1971 کی جنگ کو بیان کیا گیا تھا۔’ہنگور’ پاکستان بحریہ کی جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی سسٹم سے لیز ایسی آبدوز ہے، جس نے دشمن ملک کے منصوبوں کو خاک میں ملایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…