اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں کورونا سے بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا سے بچوں کی اموات میں رواں برس خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔آغا خان یونیورسٹی، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اس سال 1112 بچے کورونا سے متاثرہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس

اب تک عالمی وبا سے 159 جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ملک میں بچوں کی شرح اموات 14 فیصد سے زیادہ رہی۔بڑے ہسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق ایک سے 9 سال کی عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ماہرین نے 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی سفارش کر دی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد چل بسے ،395نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 395 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 358 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 77 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 823 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 761 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ

سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 511 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 759 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 50 ہزار 427 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 859 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 24 لاکھ 79 ہزار 184

کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 3 ہزار 514 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 13 کروڑ 13 لاکھ 11 ہزار 97 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 53 لاکھ 9 ہزار 570 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی

تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 77 ہزار 721 ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 634 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار 794 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 50 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 611 ہو

چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 885 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 81 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 962 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 601 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 743 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 528 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 425 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…