جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

خواجہ سرا اپنا آپ منوائیں، ہم آپ کی بات مانیں گے،نادرا نے خواجہ سراء افراد کے لئے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 10 دسمبر کو منائے جانیوالے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خواجہ سرء افراد کیلئے رجسٹریشن مہم کا آغاز کردیا جس کے دوران ملک بھر میں معاشرے کے اس محروم طبقے کو شناخت کے ذریعے بااختیار بنانے میں مدد دینے کے لئے متعدد خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ “جو ہر انسان کے حقوق،

وہی ہر خواجہ سرا کے حقوق” کے مرکزی پیغام کے ساتھ شروع کی گئی رجسٹریشن اور آگاہی کی اس مہم کے سلسلے میں 13 دسمبر کو نادرا کے فیلڈ افسران اور دیگر عملہ کے لئے ایک خصوصی تربیت کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد ان حساس پہلوؤں اور خدشات کو دور کرنا ہے جن کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں خواجہ سرا شناخت جیسے بنیادی انسانی حق سے محروم رہ جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ نادرا نے اب تک ایسے 5626 خواجہ سراء افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جنہوں نے صنف کے طور پر اپنے آپ کو مرد یا عورت ظاہر نہیں کیا۔ نادرا، خواجہ سرا برادری کو بااختیار بنانے کے لئے قانونی شناخت کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں اور بالخصوص خواجہ سرا افراد میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں وزارتِ انسانی حقوق اور محکمہ سماجی بہبود کے صوبائی و ضلعی دفاتر کے ساتھ مل کر خواجہ سرا افراد میں آگاہی بڑھانے اور انہیں شناختی کارڈ بنوانے پر قائل کرنے کے لئے رابطہ و رسائی کی سرگرمیوں پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے کے اس محروم طبقے کے ساتھ اس دیرینہ امتیاز و تفریق پر قابو پانے اور ان کے خلاف تشدد کے واقعات میں کمی لانے میں مدد دی جا سکے۔ چیئرمین نادرا کی ملک بھر سے آئے ہوئے خواجہ سراء کمیونٹی کے نمائندوں سے شناخت کے متعلق درپیش مسائل پر ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر ہم اپنے تمام ہم وطنوں کو یہ یاددہانی کرا رہے ہیں کہ جو حقوق تمام انسانوں کو حاصل ہیں وہی خواجہ سرا افراد کو بھی حاصل ہیں۔ پائیدار ترقی کے عالمی مقصد نمبر 16.9 اور 10.2 کے حصول میں بامعنی پیشرفت کے لئے ضروری ہے کہ ہم معاشرے کے انتہائی کمزور اور محروم طبقات کے حقوق کو فروغ اور تحفظ دیں اور خواجہ سرا افراد کی موثر شمولیت کے ذریعے ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کریں جو سب کا معاشرہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا اس سلسلے میں اپنا فرض بخوبی انجام دے رہا ہے اور خواجہ سرا افراد کو شناخت کی بنیادی دستاویز یعنی قومی شناختی کارڈ کے اجراء کے ذریعے معاشرے کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے سرگرم ہے۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ

خواجہ سرا افراد کے نام میرا واضح پیغام ہے کہ “اپنا آپ منوائیں، ہم آپ کی بات مانیں گے۔ اپنی ذات کو اپنے نقطہ نظر کے مطابق منوانا آپ کا بنیادی حق ہے”۔ نادرا کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کے تحت وزارتِ انسانی حقوق اور محکمہ سماجی بہبود کے صوبائی و ضلعی دفاتر اور این جی اوز کے اشتراک سے ایسے علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے خصوصی سہولیات کا اہتمام کیا

جا رہا ہے جہاں خواجہ سرا برادری کے افراد بڑی تعداد میں مقیم ہیں۔ نادرا کی جانب سے تمام خواجہ سرا افراد کے لئے پہلی بار شناختی کارڈ مفت بنوانے کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ پاکستان میں خواجہ سرا افراد کے پہلے باقاعدہ سکول “فرسٹ ٹرانس جنڈر پرسنز سکول، ملتان” میں بھی ایک موبائل رجسٹریشن وین تعینات کی گئی ہے۔ اس سکول میں خواجہ سرا اساتذہ اپنے طلبہ کو بنیادی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی

سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نادرا، پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو خواجہ سرا افراد کو ملازمت حاصل کرنے اور نادرا کی ٹیم کا حصہ بننے کے برابر مواقع فراہم کرتا ہے۔ نادرا میں اس وقت متعدد خواجہ سرا افراد اپنی تعلیمی قابلیت اور تجربے کے مطابق خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…