منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وسیم اکرم نے شنیرا کے بارے میں شائقین سے کیا سوال کر ڈالا؟

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو کراچی کے ساحلِ سمندر سی ویو پر خزانہ مل گیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ نئی سیلفی شیئر کی۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں وسیم اکرم اور شنیرا بیحد خوش نظر آرہے ہیں

۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں شنیرا کی جنب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھیں! مجھے آج صبح سی ویو سے کیا ملا۔سابق کرکٹر نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا مجھے اسے اپنے پاس رکھنا چاہیے یا نہیں؟وسیم اکرم کے پوچھنے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ شنیرا ایک قیمتی خزانہ ہیں لہذا آپ انہیں لازمی اپنے پاس رکھیں۔واضح رہے کہ طویل عرصے کے بعد شنیرا واپس پاکستان اپنے شوہر کے پاس آگئیں ہیں اور پاکستان آنے کے بعد یہ ان کی وسیم اکرم کے ساتھ پہلی تصویر ہے۔یاد رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نڑاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے، عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…