واشنگٹن (این این آئی )امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے باور کرایا ہے کہ ایران پر روک لگانے کے لیے ان کے ملک کے پاس کئی اور انتہائی طاقت ور عسکری راستے ہیں۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں میکنزی کا کہنا تھا کہ اگر تہران یہ سمجھتا ہے کہ وہ عراق اور شام میں اپنے حملے اور ہمارے ساتھ بے سود جوہری مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھ سکتا ہے تو یہ اس کا نہایت سنگین نتیجہ سامنے آ سکتا ہے۔امریکی جنرل نے ایران کو خطے میں سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔