جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب کے دورے پر سلمان خان کو اہم اعزاز مل گیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ اسٹار سلمان خان، ساتھی اداکاروں اور اداکاراؤں کے ساتھ سعودی عرب پہنچ گئے۔سلمان خان ان دنوں دبنگ ٹورز کیلئے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں جہاں ان کے ہمراہ شلپا شیٹی، سائی منجریکر، گورو رندھاوا، سنیل گروور سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سلمان خان آج ریاض میں میوزک کنسرٹ میں لائیو پرفارم کریں گے جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

۔گزشتہ روز سلمان خان نے اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔سلمان خان کو سعودی عرب کے دورے کے موقع پر ایک اہم اعزاز سے بھی نوازا گیا۔سلمان خان کے دونوں ہاتھوں کے نشان لیے گئے ہیں جنہیں سعودی دارالحکومت کے سیاحتی اور تفریحی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں وال آف فیم پر لگایا جائے گا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ’ریڈ سی فلم فیسٹول‘ بھی جاری ہے جس میں بھارتی اور ہالی وڈ اداکار و اداکارائیں بھی شریک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…