منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

امریکی قیادت میں غیرملکی افواج کا عراق میں جنگی مشن ختم کرنے کااعلان

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی قیادت میں غیرملکی افواج نے عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کردیا ہے۔اب ملک میں موجود غیرملکی فوجی تربیتی مشن انجام دیں گے اور مشورے کا کردارادا کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے قومی سلامتی کے مشیرقاسم العراجی نے بتایاکہ جنگی مشن مقررہ وقت سال کے اختتام سے قبل ہی ختم کردیا گیا ہے اوراب لڑاکا فوجیوں کا عراق سے انخلا ہوجائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے جولائی میں عراق میں امریکا کے لڑاکا مشن کو 2021 کے آخرتک باضابطہ طور پر ختم کرنے کے معاہدے پر مہرتصدیق کی ثبت کردی تھی۔مغرب کے سکیورٹی اور سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کو انخلا قرار دینے کا عمل گمراہ کن ہے کیونکہ عراق میں تعینات افواج کی تعداد میں بہت کم تبدیلی آئی ہے۔امریکا نے عراق میں 2020 سے اب تک قریبا 2500 فوجی تعینات رکھے ہوئے ہیں۔مغربی حکام کا کہنا تھا کہ ان میں سے زیادہ ترفوجی گذشتہ کچھ عرصے سے صرف میزبان ملک کی سکیورٹی فورسز کو تربیت دینے اورمشاورت کا کردارادا کررہے ہیں۔امریکا کی قیادت میں فوجی مشن نے گذشتہ برسوں کے دوران میں داعش کی باقیات کا مقابلہ کرنے پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے۔داعش نے 2014 میں عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کرلی تھی۔امریکا نے اس دہشت پسند گروہ کے خلاف فوجی مہم کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد تشکیل دیا تھا اوراس کے تحت 2015 میں عراق میں اپنے ایک نئے جنگی مشن کاآغازکیا تھا۔اس بین الاقوامی اتحاد،عراق کی سکیورٹی فورسز اور ان کی اتحادی ایران نوازشیعہ ملیشیاں نے داعش کو شکست سے دوچار کیا تھا اور اس کے زیرقبضہ علاقے واگزار کرالیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…