منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما کا 10 سال پْرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان روہیت شرما کا 10 سال پْرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی نے ٹی20 کے بعد ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی ویرات کوہلی سے لے کر روہیت شرما کو سونپ دی ہے۔

ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے کے بعد روہیت شرما کا وہ ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے دس سال پہلے 2011 کے ورلڈ کپ کے دوران کیا گیا تھا۔روہیت شرما نے اپنے ٹوئٹ میں 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔اپنے ٹوئٹ میں روہیت شرما نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پر واقعی مایوسی ہوئی، مجھے یہاں سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاہم میرے لیے یہ ایک بڑا دھچکا تھا۔واضح رہے کہ 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہیت شرما کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کردیا تھا جس کے بعد وہ کافی مایوس نظر آئے تھے۔اس ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔بھارتی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ روہیت شرما کے ساتھ 10 سال پہلے ناانصافی کی گئی تھی اور اب 10 سال بعد اْنہیں اپنے صبر کا پھل مل گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…