بہاولنگر (این این آئی)بہاولنگر میں 10 دن کی نومولود بچی کی لاش نامعلوم ملزمان نے قبر سے نکال کر غائب کر دی۔نومولود بچی کی 10 روز قبل تدفین کی گئی تھی، بچی کے والد قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے گئے تو کفن قبر کے باہر پڑا دیکھا اور لاش غائب تھی۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے
موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے شروع کر دیئے۔پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر بچی کے والد کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے متعدد افراد کے پائوں کے نشانات ملے ہیں، فورنزک ٹیم کی رپورٹ کی مدد سے ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔