لاہور(این این آئی) خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر 4 کروڑ روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے خاتون کو اس کے شوہر سے طلاق دلوائی اور خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم نے خاتون کی ویڈیوز کی بنا پر اسے طلاق دلوائی اور اس سے پیسے بٹورتا رہا۔پولیس کا بتانا ہے کہ
ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے 4 کروڑ روپے اور 50 تولے زیور ہتھیائے، ملزم نے مزید 10 لاکھ لینے کیلئے خاتون کو لاہور بلوایا اور ویڈیوز خاتون کے رشتہ دار کو بھیج دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی عامل بھی ہے اور وہ خاتون سے فون پر مشکل سن کر بھی اس سے پیسے منگواتا رہا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ 7 سال سے لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا جعلی پیر 2 بیٹیوں کا باپ بھی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نازیبا وڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرتے ہوئے رقم بٹورنے والا جعلی پیر گرفتار کرلیا۔ملزم آرٹیفیشل جیولری کا کام بھی کرتا ہے اورجعلی پیر بھی ہے۔ انسپکٹر محمد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹان رضا تنویر نے ایس ایچ او نواں کوٹ محمد رضا وپولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔