پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی شہریت حاصل کرنے کیلئے پاکستان چھوڑکر جانے والے 100 لوگ واپس آگئے، ان کے ساتھ وہاں کیا سلوک ہوا؟

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان چھوڑ کر جانے والے 100لوگ بھارت میں دھکے ، در بدر کی ٹھوکریں ، کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے سمیت بے یارو مددگار رہنے کے بعد کئی ہندوخاندان آخر کار واپس پاکستان ہی لوٹ آئے ۔ انگلش اخبار یکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ

ہندوخاندان بھارت شہریت حاصل کرنے کی امید کے ساتھ کئی سال قبل بھارت گئے تھے۔ یہ لوگ وہاں دربدر رہے مگر انہیں بھارتی حکومت کی طرف سے شہریت نہ دی گئی جس پر گزشتہ روز یہ لوگ واہگہ بارڈر کے راستے واپس پاکستان آ گئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان واپس آنے والے افراد تین ماہ تک اٹاری بارڈر کے اردگرد دربدر بھٹکتے رہے ۔ جبکہ یہ اس دوران کھلے آسمان تلے زندگی گزارتے رہے کیونکہ کرونا وباء کے باعث بارڈر بند ہونے کی وجہ سے یہ واپس نہیں آسکتے تھے ۔ بھارتی حکام کے امتیازی اور غیر انسانی سلوک نے ان کی عقل ٹھکانے لگا دی ۔ پاکستان واپس آنے والے ان ہندوخاندانوں کے افراد کی تعداد 100سے زائد ہے، جن میں سے ایک فیملی کو پاکستانی امیگریشن حکام نے واپس بھارت بھیج دیا کیونکہ ان کے بھارت میں پیدا ہونے والے ایک بچے کی دستاویزات ان کے پاس نہیں تھیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…