منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سادگی کے دعوے کرنے والی پنجاب حکومت نے وزراء اور وزیراعلیٰ کیلئے کتنی گاڑیاں خریدنے کےلیے پیسوں کی منظوری دے دی ؟ بڑا دعویٰ

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پنجاب کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے صوبائی وزرا کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنےکی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پنجاب کابینہ کے وزرا کے لیے 1800 سی سی 46 نئی گاڑیوں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ایک بلٹ پروف گاڑی کی خریداری کے لیے قائمہ کمیٹی برائےخزانہ نے 18 کروڑ 64 لاکھ روپےکی

سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔قبل ازیں وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری وسیکرٹر ی جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہدزمان کی صوبہ میں غیر قانونی شکار کی مؤثرروک تھام اور مکمل بیخ کنی کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کی اس ضمن میں سفارشات کی روشنی میں پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے سیکرٹر ی جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہدزمان کی جانب سے مسلح فورس کے قیام کی سمری برائے حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔ اس موقع پرمیڈیا کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان نے بتایا کہ غیرقانونی شکاری ایک بڑے مافیا کاروپ دھار چکے ہیںجن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے ایک مسلح فورس کاقیام عمل میں لایاجارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی شکاریوںکیخلاف حالیہ جاری کریک ڈائون کے دوران ہمارے نہتے اہلکاروں کو زدو کوب کیاگیا ، اغواکیاگیااور حتیٰ کہ ان پر گولیاں چلائی گئیں۔بدنام زمانہ غیرقانونی شکاری اب غنڈہ گردی اور بدمعاشی پر اُتر آئے ہیںلہذاان سے مقابلہ کیلئے ضروری ہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک مسلح فورس ہو جس کیلئے ہمیں جدید طرز کااسلحہ، ایمونیشن و گاڑیاں وغیرہ درکار ہیں ۔اس میں اسلحہ و ایمونیشن ہے ،80گاڑیاں ،450کے لگ بھگ موٹرسائیکلزہیں ، ڈرونز ، وائرلیس ایکوپمنٹ ، یونیفار م اور120چیک پوسٹوں کاقیام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے چھ ماہ نئی مسلح فورس کے قیام تک پوٹھوہار ریجن میں پولیس جبکہ چولستان ریجن میںایلیٹ فورس کی معاونت محکمہ کو حاصل رہے گی ۔ یاد رہے کہ ان اقدامات سے جہاں محکمہ کے افسران و اہلکاران کو مورال بلند ہوا ہے وہیں ان پر ایک گراں ذمہ داری بھی آن پڑی ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ وہ مکمل نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ انداز سے صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…