منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

خوشبو نے سٹار ہونے کے باوجود گھٹیا حرکت کی،ہم ناچتی ضرور ہیں لیکن اتنی بری نہیں عزت سر عام نیلام کر دیں، اداکارائیں رو پڑیں

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )تھیٹر ویڈیو سکینڈل کی متاثرہ اداکارائوں نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ صرف واقعہ نہیںبلکہ زیادتی ہے ،خوشبو ایک سٹار ہیں لیکن انہوں نے گھٹیا حرکت کی ہے ،ہم ناچتی ضرور ہیں لیکن اتنی بری نہیں کہ عزت سر عام نیلام کر دیں، ایف آئی اے نے بھی ابھی تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ، اگر خوشبو سچی ہوتیں تو انہیں عبوری ضمانت کی ضرور ت پیش نہ آتی ۔

متاثرہ اداکارہ مہک نور نے زارا خان اوردیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ویڈیوز ڈریسنگ روم میں بنائیں گئیں جو سراسر زیادتی ہے ،کاشف چن ایک ایکسٹرا فنکار ہے جس سے خوشبو نے یہ کام کرایا ۔مہک نور نے کہا کہ خوشبو سٹار ہے لیکن انہوں نے گھٹیا حرکت کی ،ان کے ساتھ کام کیا کبھی ان کے ساتھ جھگڑا نہیں ہو، میری ان سے صرف پرفارمنس پر تکرار ہوئی ، خوشبو نے سب سے پہلے میری ویڈیو بنوائی اور اس کے عوض کاشف چن کو رقم دی بائیک دی ۔انہوں نے کہا کہ کاشف چن میرے کیبن میں چارجر لگانے کے بہانے آتا تھا،خوشبو خان نے تو سب کو اندھا کر دیا ہے ۔میں پہلے خوشبو کی عزت کرتی تھی لیکن اب نہیں کرتی اور نا ہی اب آپ کو اپنا سینئر مانتی ہوں ۔ زارا خان نے کہا کہ آٹھ سال سے اس فیلڈ میں مجبوری سے ہوں ۔ابھی تک ایف آئی اے نے ٹھیک طرح سے کاروائی نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی پر الزام نہیں لگاتی ،خود سے خوشبو پر الزام نہیں لگا رہے جس نے ویڈیو بنائیں اس نے جو باتیں بتائیں اس کی وجہ سے خوشبو پر الزام لگا رہیں ہیں ۔ہم نے جان بوجھ کر ویڈیوز نہیں بنوائیں بلکہ وہ خفیہ طریقے سے ویڈیو بنائیں گئیں ، ہم کسی کا سامنا نہیں کر پارہے ۔زارا خان نے پریس کانفرنس کے دوران رو پڑی اور کہا کہ ناچتی ہیں لیکن اتنی بری نہیں ہیں عزت سرعام نیلام کر دیں ۔خوشبو کا جھگڑا شالیمار تھیٹر والوں کے ساتھ تھا ہمارے ساتھ تو نہیں تھا ۔خوشبو نے عبوری ضمانت کیوں لیں اگر سچی ہوتیں تو پیش ہوجاتی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…