منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مرکز اور پنجاب میں تبدیلی،جال میں نہیں آئیں گے،ن لیگ نے زرداری کی پیشکش کو ٹھکرا دیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے سابق صدر آصف زرداری کی مرکز اور پنجاب میں تبدیلیوں سے متعلق ایک اور پیشکش ٹھکرادی ہے اور کہا ہے کہ آصف زرداری مسلم لیگ (ن) کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں مگر (ن) لیگ ان کے جال میں نہیں آئیگی آصف علی زرداری نے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر چیئرمین سینٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے اور سپیکر قومی اسمبلی کا

اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ (ن) لیگ کو دینے کی پیشکش کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ ان عہدوں پر تعینات حکومتی شخصیات کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانا ان کی ذمہ داری ہوگی۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد آصف علی زرداری نے (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کو ایک پیغام پہنچایا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن کے پاس اکثریت موجود ہے اور اس وقت اسٹیبلشمنٹ بھی عمران خان کے ساتھ نہیں ہے لہذا صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے جس کو کامیاب کرانا ان کی ذمہ داری ہوگی بدلے میں انہوں نے یوسف رضا گیلانی کیلئے چیئرمین سینٹ کا عہدہ مانگا اور پیشکش کی کہ چیئرمین سینٹ کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی اور کامیاب ہونے کی صورت میں اگلا سپیکر بھی (ن) لیگ کا ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی ذمہ داری بھی ان کی ہوگی اور وہ اس سلسلے میں آزاد اراکین اور (ق)لیگ کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔ (ن) لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے ان کی اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا بلکہ اپنے بھائی نواز شریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا نواز شریف نے آصف زرداری کے اپنے خلاف حالیہ بیان پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا

اور کہا کہ زرداری پنجاب میں بیٹھ کر ان کیخلاف جو بیانات دے رہے ہی وہ حقائق کے برعکس ہیں اور جو پیشکش انہوں نے کی ہے وہ ناقابل عمل ہے کیونکہ آصف زرداری اپنا سیاسی فائدہ دیکھ رہے ہیں اور ہمارا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں (ن) لیگ ان کے جال میں نہیں پھنسے گی اور اپنی حکمت عملی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہی طے کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…