بہاولنگر(این این آئی )آٹا مہنگا ،،، چینی مہنگی ،،، مہنگی ہو گئی چائے ،،، خواجہ سراؤں کی بھی ہائے ہائے،،، بہاولنگر میں مہنگائی سے پریشان خواتین اور خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے اور مہنگائی اور حکومت کیخلاف نعرے
بازی کی۔تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف مہنگائی سے عام آدمی شدید پریشان ہے وہاں خواجہ سراء بھی چینی مہنگی آٹا مہنگا گھئی مہنگا کے نعرے لگاتے سڑکوں پر آگئے خوجہ سراء نے کہا کہ ایک طرف تو مہنگائی ہے دوسری طرف پولیس ان کو بے جا تنگ کرتی ہے خواجہ سرا کی گرو کا کہنا تھا کہ حکومت خواجہ سراؤں کی بے روزگاری ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے اب تو مہنگائی کی وجہ سے لوگ بھیک بھی نہیں دیتے ہمارے حالات اس قدر ابتر ہیں ہو گئے ہیں کہ ہمارے ساتھی خود کشیوں پر مجبور ہیں’مہنگائی کے پہاڑ کے تلے دبنے والے عوام کی چیخ و پکار بعد خواجہ سراؤں کا مہنگائی کیخلاف ڈانس کرکے سر پیٹ کر احتجاج کرنا حکومت لیے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پائے ۔