اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون پرویز رشید ، وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیر دفاع خواجہ آصف شرکت کریں گے۔ حکومت کی قانونی و آئینی ماہرین کی ٹیم بھی اجلاس میں شرکت کرے گی جس میں ریاستی اداروں کے خلاف تقریر پر کارروائی کے لیے قانونی و آئینی پہلوئوں اور ریاست کے خلاف تقریر پر آرٹیکل چھ کی کارروائی کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ برطانوی حکومت کو الطاف حسین کے خلاف تحریری، ویڈیوز ریکارڈنگ دینے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا ۔