جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کی متاثر کن خواتین میں 50 افغان اور تین پاکستانی عورتیں شامل

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

لندن(این این آئی)معروف برطانوی نشریاتی ادارے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی، جس میں نصف تعداد افغان عورتوں کی ہے جب کہ تین پاکستانی خواتین بھی فہرست کا حصہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فہرست میں شامل خواتین کا انتخابات مختلف شعبہ جات سے کیا گیا ہے، رواں برس کلچر اینڈ ایجوکیشن، انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس،

پولٹکس اینڈ ایکٹوزم، سائنس اینڈ ہیلتھ اور افغانستان کی 5 کیٹیگریز میں خواتین کو تقسیم کیا گیا ہے۔ہر سال چار کیٹیگریز میں خواتین کی نامزدگی کی جاتی ہے مگر اس بار خصوصی طور پر افغانستان کی الگ کیٹیگری بنائی گئی ہے، جس میں 50 افغان خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں تین پاکستانی جن میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو کلچر اینڈ ایجوکیشن عابیہ اکرم کو پولٹکس اینڈ ایکٹوزم جب کہ لیلی حیدری کو ہیلتھ اینڈ سائنس کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔دنیا کی 100 بااثر خواتین میں پاکستانی نژاد والدین کی بیٹی برطانوی سیاستدان نتاشا اصغر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں شامل 100 خواتین میں سے مجموعی طور پر 50 خواتین کا تعلق افغانستان سے ہے اور انہیں تمام کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں فہرست میں ایران، ترکی، بھارت، مصر، انڈونیشیا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی متاثر کن خواتین کو بھی رکھا گیا ہے۔فہرست میں شامل افغانستان کی 50 خواتین میں سیاستدان، سماجی رہنما، شاعر، اداکارائیں، تعلیم دان، ماحولیاتی حقوق کی رہنما اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔فہرست میں شامل افغانستان کی 50 خواتین میں زیادہ تر عورتیں ملک سے باہر ہیں اور انہیں افغان خواتین کے لیے کام کرنے کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔گزشتہ برس کی فہرست میں اداکارہ ماہرہ خان اور ثانیہ نشتر کو شامل کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…