جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

بیکری اشیاء کی تیاری میں گندے انڈوں کے استعمال کا افسوسناک انکشاف

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بیکری یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے بیکری اشیاء کی تیاری میں گندے انڈوں کے استعمال اور صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال پر سیل کرتے ہوئے بیکری مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی

ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے، کارروائی کے دوران گندے انڈے بھی تحویل میں لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی سوات کو اطلاع موصول ہوئی کہ تحصیل بابوزئی کے علاقے قمبر میں واقع ایک بیکری یونٹ میں گندے انڈوں کا استعمال کرتے ہوئے بیکری اشیاء بنائی جارہی ہیں جس پر ٹیم روانہ کی گئی جس نے موقع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گندے انڈے تحویل میں لئے اور بیکری یونٹ کو سیل کردیا ہے۔ ٹیم نے انسپکشن کے دوران بیکری یونٹ میں صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال کا بھی نوٹس لیا اور اس ضمن میں بیکری مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سوات اسد قاسم کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی سوات کی ٹیم خوراکی اشیاء کی ترسیل، و ضلع میں تیاری و فروخت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور خفیہ نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم تک اپنی شکایت فوری پہنچائیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے اور صحت دشمن کاروائیوں کی بروقت روک تھام ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…