اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ دسمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔ درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 3.0553 ڈالر کمی کی گئی ہے ۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.0490 ڈالر فی یونٹ کمی
کی گئی ہے ۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.6238 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے ۔سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.3769 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ۔ سوئی ناردرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.6791 ڈالر فی یونٹ تھی۔سوئی سدرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔