راولپنڈی(این این آئی) نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پلیتھا ماہی پالا نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کا کورونا کے معاملہ پر اچھا کردار رہا،بہت سی حکومتوں کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے،ورلڈ بینک نے 2سو بلین ڈالر کی پاکستان کو مدد دی،پاکستان کے پاس ابتدا میں
کوئی ٹیسٹنگ لیب نہ تھی،کچھ ہی ماہ میں ایک بڑی تعداد میں لیب بنالی گئی۔الشفاء آئی ٹرسٹ میں کورونا فیز تھری کلینکل ٹرائلز ریسرچ کانفرنس سے پلیتھا ماہی پالا نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان کا کورونا کے معاملہ پر اچھا کردار رہا،بہت سی حکومتوں کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ این سی او سی نے بہترین کارڈنیشن کا سلسلہ جاری رکھا،آئی ٹی اور انفارمیشن نے بہت اچھا رسپانس دیا ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں 7.9بلین ویکسین دنیا بھر میں دی گئی،امریکہ اور یورپ میں سب سے زیادہ کورونا کیس آئے۔ انہوںنے کہاکہ اومی کرون کا ابھی تک پاکستان میں کوئی کیس نہیں،پاکستان خطہ میں جینوم ٹیسٹنگ کیلئے رول ماڈل ہے،.پاکستان میں کورونا کیس آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے آتے ہی پاکستان نے ایک پلان بنایا،کورونا کے آتے ہی پاکستان نے کنٹرول روم بنایا۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ بینک نے 2سو بلین ڈالر کی پاکستان کو مدد دی،پاکستان کے پاس ابتدا میں کوئی ٹیسٹنگ لیب نہ تھی،کچھ ہی ماہ میں ایک بڑی تعداد میں لیب بنالی گئی،کورونا پر پاکستان کا رسپانس دنیا بھر میں مثال ہے۔