جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

دہی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند قرار

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

کینبرا(این این آئی )زندگی میں خاموش قاتل قرار دیئے جانے والے مرض بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ کچھ مقدار میں دہی کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔سائوتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دہی کے استعمال، بلڈ پریشر اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا

خطرہ بڑھانے والے عناصر کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ دہی کھانے کی عادت ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں خون کے دبائو کو کم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ افراد ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہیں جس کے نتیجے میں ان میں مختلف جان لیوا امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔دل کی شریانوں سے جڑے امراض دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ تحقیق میں فراہم کیے گئے نئے شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ دہی کھانا بلڈ پریشر کے مریضوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھانے والے سب سے بڑا عنصر ہے تو یہ اہم ہے کہ ایسے ذرائع کو دریافت کیا جائے جو بلڈ پریشر کی سطح کو کم رکھ سکے۔ان کا کہنا تھا کہ دودھ سے بنی مصنوعات جیسے دہی ممکنہ طور پر بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ دودھ سے بنی مصنوعات میں متعدد غذائی اجزا جیسے کیلشیئم، میگنیشم اور پوٹاشیم ہوتے ہیں اور یہ سب بلڈ پریشر کو ریگولیٹ کرنے کے عمل کا حصہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہی اس لیے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ اس میں ایسے بیکٹریا ہوتے ہیں جو مخصوص پروٹینز کے اخراج کا عمل تیز کرتے ہیں جو بلڈ پریشر میں کمی لاتے ہیں۔اس تحقیق میں 915 افراد کو شامل کیا گیا تھا جو ہائی بلڈ پریشر کا سامنا کررہے تھے اور ان کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔محققین نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقی کام کو جاری رکھا جانا چاہیے تاکہ خطرے سے دوچار افراد میں دہی کے فوائد کا جائزہ لیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…