منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

جمعہ کی بجائے اتوارکو تعطیل امارات کے سرکاری دفاترکیلئے نئے نظام الاوقات کااعلان

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے ہفتہ وار کام کے نئے نظام کا اعلان کیا ہے۔ نئے ورکنگ پلان کے تحت ہفتے میں کل ساڑھے چار دن کام کرنا ہوگا۔ پیر سے جمعرات تک ساڑھے چار دن مکمل جب کہ جمعے کا آدھا دن کام کے لیے مختص ہے۔ ہفتے اور اتوار کے ایام میں ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے

بتایا کہ یکم جنوری 2022 سے ر اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔اس فیصلے کا اطلاق ملک میں وفاقی حکومت کے شعبے کے تمام اداروں پر ہو کیونکہ نئے فیصلے کی بنیاد پر سرکاری کام کے اوقات پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک کل آٹھ گھنٹے کام کرنا ہوگا۔جمعہ کو کام کے اوقات صبح 7.30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے (ساڑھے 4 گھنٹے)ہوں گے اور ملک کے سرکاری اسکولوں میں کام کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔نئے نظام میں وفاقی حکام میں جمعہ کو لچکدار کام کے اوقات اور ریموٹ ورک سسٹم کو لاگو کرنے کا امکان شامل ہو گا بشرطیکہ وفاقی حکام عمل درآمد کے طریقہ کار کی منظوری دیں۔اس کے علاوہ فیصلے کے مطابق جمعہ کے خطبہ اور نماز جمعہ کے اوقات کو معیاری بنایا گیا ہے جو پورے سال میں ریاستی سطح پر دوپہر 1:15 پر ہوگا۔نیا ہفتہ وار کام کا نظام عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر کاروباری نقشے پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو بہتر بنائے گا کیونکہ یہ مختلف عالمی معیشتوں اور منڈیوں کے ساتھ قومی معیشت کے انضمام کو بڑھانے اور عالمی سطح پر اس کی اہم اور موثر اسٹریٹجک پوزیشن کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…