جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

چینی شہر کا کووڈ سے متاثر ہر فرد کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

بیجنگ (این این آئی)چین کے ایک شہر میں ایسے ہر فرد کو ہزاروں یوآن دیئے جائیں گے جس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوگی تاہم اس فرد کو خود آگے آکر کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے شہر ہربن کی انتظامیہ نے ان افراد کو یہ انعام دینے کا فیصلہ کیا جو علامات ظاہر ہونے پر چھپنے کی بجائے آگے آکر کووڈ ٹیسٹ کرائیں اور ان میں بیماری کی تصدیق بھی ہوجائے

شہری حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے انعام ان افراد کو ہی دیا جائے گا جو رضاکارانہ طور پر خود آگے آئیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہم شہریوں کو کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آپ میں کووڈ 19 کی علامات جیسے بخار، کھانسی، گلے میں سوجن، تھکاوٹ، سونگھنے یا چکھنے کی حسوں سے حرومی، مسلز میں تکلیف یا ہیضہ سامنے آئے تو خود اپنا علاج مت کریں، فیس ماسک کا استعمال کریں اور قریبی طبی مرکز کا رخ کریں، ہمیں بتائیں کہ آپ نے کہاں سفر کیا اور کون کون آپ کے رابطے میں رہا۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ اگر آپ علامات ظاہر ہونے پر رضاکارانہ طور پر آگے آتے ہیں اور طبی مرکز میں جاکر ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں اور ڈاکٹر کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں، اس کے بعد اگر ان میں کووڈ کی تشخیص ہوتی ہے تو ان کو 10 ہزار چینی یوآن (دو لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) انعام میں دیئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…