بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

(ن) کی کامیابی کامارجن کم کرنے کیلئے تحریک انصاف نے مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے امیدوارکو ووٹ ڈلوائے گئے، قیاس آرائیاں زوروں پر

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے زیادہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی جانب سے غیر متوقع طور پر 32313ووٹ حاصل کرناموضوع بحث بنا ہوا ہے،جبکہ سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کامارجن کم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے امیدوارکو

ووٹ ڈلوائے گئے۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے133کے ضمنی انتخاب کے نتائج سیاسی حلقوں میں موضوع بحث ہیں اورسیاسی تجزیہ نگار اپنے اپنے زاویے سے اس پر اظہار خیال کررہے ہیں۔ ویسے تو ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک واضح برتری سے کامیاب ہو گئی ہیں تاہم اس سے زیادہ پیپلزپارٹی کے امیدواراسلم گل کی جانب سے 32313ووٹ حاصل کرنا موضوع بحث ہے۔کچھ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جوووٹ ٹوٹ کر تحریک انصاف کی طرف گیا تھا تحریک انصاف کے میدان میں نہ ہونے کی وجہ سے وہ ووٹ واپس آیا ہے۔یہ بھی کہا جارہاکہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے کئی دنوں سے اس حلقے پر فوکس کیا ہواتھااورضمنی انتخاب میں اخراجات بھی کئے گئے ہیں جس کے نتائج سامنے آئے ہیں۔سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں بھی زوروں پر ہیں کہ تحریک انصاف مقابلے سے باہر ہونے کے باوجود ضمنی انتخاب سے لا تعلق نہیں رہی بلکہ اس نے مبینہ طور پر مسلم لیگ(ن) کا کامیابی کا مارجن کم کرنے کیلئے غیراعلانیہ طور پر پیپلزپارٹی کے امیدوارکوووٹ ڈلوائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…