جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حد تک جانے کا اعلان کر دیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2021 |

مریدکے ( این این آئی) چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ۔مریدکے میں اپنے فارم ہائوس پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ئوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ پورے ملک سے شروع ہوگا اور اسلام آباد منزل ہوگی ،مرکزی جلوس لاہورسے شروع ہوگا ۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے چیئرمین نیب کو طلب کیا تو نیب نے آپ کے بڑے بھائی رانا افضال کو طلب کرلیا تو انہوں نے کہا نیب جتنے مرضی حربے استعمال کرلے یا حکومت ہماری انکوائری کرلے ہم بلیک میل نہیں ہوں گے ،ہمیں دس گیارہ مرتبہ حکومتی سطح پر اور نیب کی طرف سے انکوائری اور نوٹسز کا سامنا کرنا پڑا ،ہماری تمام جائیداد وراثتی ہے ،ہمیں کچھ فرق نہیں پڑے گا ۔انہوں نے کہا حکومت سعودی عرب سے اربوں ڈالر لے کر بھی معیشت کا پہیہ نہیں چلا پائے گی، آنے والوں کو اس کا سود دینے میں پریشانی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم کا سر نیچا ہوگیا ،اسلام یا کوئی بھی مذہب ایسی درندگی کی اجازت نہیں دیتا ،پاکستانی قوم قتل کئے گئے منیجر کی فیملی اورسری لنکا کے عوام کے سامنے شرمندہ ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…