اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اراکین کوڈی سیٹ کرنے کیلئے کسی کا ساتھ نہیں دینگے،وزیراعظم

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام کو جائز قرار دیا ہے،غیر معمولی اقدام کی عدالتی توثیق کے انتہائی مثبت اثرات ہونگے،تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کسی کا ساتھ نہیں دینگے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ایوان کی مضبوطی میں جمہوریت کی مضبوطی ہے ،مسائل چھوٹے ہوں یا بڑے حل کی جگہ پارلیمان ہی ہے، ایم کیو ایم اور جمعیت علما اسلام ڈی سیٹ کے معاملے پر نظر ثانی کریں ،اگر تحریک واپس نہ لی گئی تو کل ووٹنگ کرالی جائے۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ ہماری تاریخ کا اہم سنگ میل ہے،فیصلے اگر سڑکوں پر کیے جائے تو اسکے منفی اثرات ملک اور جمہوریت پر پڑتے ہیں ،ایوان میں بیٹھی ہر سیاسی جماعت مینڈیٹ لے کر آئی ہے ،اتفاق رائے کی فضا کو قائم رکھنا ہے ،مولانا سے متعلق عمران خان کے الفاظ سے مجھے دکھ ہوا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب ، نیشنل ایکشن پلان ، آئینی ترامیم ، پاک چین اقتصادی راہداری اور خارجہ امور پر متفقہ فیصلے کئے۔ان کا مزید کہناتھا کہ ہماری مسلح افواج اور ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، اس جنگ میں ہمیں کامیابی حاصل ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…