اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستانی دستہ وطن پہنچ گیا پاکستان کے 77رکنی دستے نے 9کھیلوں میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے خصوصی بچے وطن واپس پہنچ گئے۔ چیمپئنز کو خوش آمدید کہنے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ پاکستان کے اسپیشل اولمپئنز نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں فتح کے جھنڈے گاڑے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کے 77رکنی دستے نے 9کھیلوں میں حصہ لیا اور 14طلائی، 11چاندی اور 8کانسی کے تمغے جیتے۔ چیمپئنز جب کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال ہوا۔ اس پذیرائی پر اسپیشل اولمپئنز کی خوشی دیدنی تھی۔ ادھر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی اسپیشل چیمپینز کا پرتپاک استقبال ہوا، والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے مزید جیت کےلئے پ±رعزم ہیں آخر میں جب لاہور پہنچنے والے اسپیشل اولمپئنز کا استقبال اسپیشل اولمپکس پاکستان کے کوآرڈینیٹر ہمایوں قادر نے کیا خصوصی کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز لہرا کر خوشی کا اظہار کیا-