لاہور(نیوزڈیسک)تاجروں کا دوسرا دھڑا بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آج ( بدھ ) کو ملک گیر ہڑتال کرے گا ،آل پاکستان گڈ ز ٹرانسپورٹرز نے بھی آج کی ہڑتال میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرا دی ، آل پاکستان انجمن تاجران کے سربراہ خالد پرویز نے کہا ہے کہ آج تاجر اپنے اتحاد سے ایسی کامیاب شٹرڈاﺅن ہڑتال کریں گے جس سے حکومت اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو جائے گی اور میں ہڑتال کی ناکامی کی صورت میں اپنے مستعفی ہونے کے اعلان پر قائم ہوں ،فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ حل کرنے کیلئے عوام سے تجاویز مانگ لیں۔پانچ اگست کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے آل پاکستان انجمن تاجرا ن کے رہنماﺅں نے گزشتہ روز مختلف مارکیٹوں کے طوفانی دوروں کے علاوہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں بری مارکیٹوں اور بازاروں کے عہدیداروں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے ہڑتال کے لئے قائل کرتے رہے ۔ خالد پرویز گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی احتجاج میں شامل ہونے کا یقین دلایا ہے جبکہ تمام غلہ منڈیوں اور سبزی منڈیوں سے وابستہ تاجر بھی ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے لیکن حکومت اسے ہماری کمزوری نہ سمجھے اور ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے ۔ تاجروں کی آج ملک گیر شٹر ڈاﺅن ہڑتال حکومت کے فیصلے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا اور اگر اس کے بعد بھی حکومت کے کانوں پر جوں نہ رینگی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اس سے ہونے والے نقصان کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوںنے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس پر ان کے شکر گزارہیں۔دوسری طرف ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں کے تحفظات کے بعد معاملے کو حل کرنے کیلئے عوام سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تجاویز ممبران لینڈ ریو کو [email protected]پربھیج سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
معطل خاتون افسر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد، ہیرے اور سونا برآمد
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی



















































