ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پروٹون کمپنی نے سیڈان ساگا کی قیمت بڑھا دی

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ملائیشیا کی کمپنی پروٹون نے سیڈان ساگا کی قیمت میں دو لاکھ 24 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔دیگر کار کمپنیوں ٹویوٹا، سوزوکی، ہونڈا، کِیا، ہنڈائی، یونائیٹڈ موٹرز اور چنگان نے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کاروں کی قیمتوں میں

پہلے ہی اضافہ کر دیا ہے۔ملک میں کار کمپنیوں کی جانب سے کاروں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سب سے زیادہ تبدیلی چنگان السوین اور کاروان میں دیکھی گئی جس کی قیمت میں 2 لاکھ 75 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔کمپنی نے کہا کہ نئی قیمتیں 26 نومبر سے لاگو ہوچکی ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق ان تمام صارفین پر لاگو ہوگا جنہوں نے 26 نومبر سے پہلے اپنی کاریں بک کر رکھی ہیں اور پوری یا آدھی قیمت ادا کرچکے ہیں۔پروٹون ساگا کی تین قسمیں معیاری دستی، معیاری خودکار اور پریمیم آٹومیٹک ہیں۔ اسے پاکستان میں سب سے سستی سیڈان کہا جاتا ہے۔ساگا بیسک مینوئل ٹرانسمیشن، ساگا بیسک آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور ٹاپ آف دی چین ساگا ایس کی قیمت میں 2 لاکھ 24 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ مختلف قسمیں اب بالترتیب 21 لاکھ 49 ہزار روپے، 23 لاکھ روپے اور 24 لاکھ روپے میں فروخت ہوں گی۔ کمپنی نے ابھی تک پروٹون ایس یو وی گاڑی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے تاہم ڈیلروں کو توقع ہے کہ دسمبر میں ایس یو وی کی قیمتیں تین لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ روپے تک بڑھ جائیں گی۔ ایس یو وی کے دو قسمیں ہیں یعنی پروٹون ایکس 70 ایگزیکٹو اور ایکس 70 پریمیم، یہ ویریئنٹس 46 لاکھ روپے اور 49 لاکھ روپے میں دستیاب ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…